Image Credet: Google
اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو اب بھی سوچ رہے ہیں کہ ارتغرل کو دیکھنا ہے یا نہیں ، تو آپ اس آرٹیکل کو غور سے پڑھیں اور ارتغرل غازی کی زندگی کے بارے میں دلچسپ حقائق جانیں۔
ارتغرل غازی سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا باپ ہیے۔ارتغرل ایک بہادر جنگجو اور زہین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سچا مسلمان اور عاشق رسول تھا۔
ذیل میں ہمارے بہادر ہیرو کے بارے میں کچھ تاریخی حقائق درج ذیل ہیں۔
ارتغرل غازی کون تھا!
ارتغرل غازی سلیمان شاہ کا بیٹا تھا جو وسطی ایشیا کے علاقوں میں رہنے والے خانہ بدوش کائی قبیلے کا سردار تھا۔ترک مسلم تاریخ میں ارتغرل اوغوز ترکوں کے کائی قبیلے کا رہنما بتایا گیا ہیے۔تاریخ میں ارتغرل کو ایک سچا مسلمان اور عقلمند بہادر جنگجو بتایا گیا ہیے۔اور جو ایک کھرا سچ ہیے۔ارتغرل غازی کے پاس 400 گھڑ سوار تھے۔جو کہ زبردست جنگجو تھے۔ارتغرل غازی نے ایک بار سلجوق سلطان کی منگولوں کے خلاف مدد کی تھی۔جس کے عوض سلطان نے بازنطینی سرحد کے قریب ارتغرل کو سوگوت کا علاقہ دیا تھا۔جہاں ارتغرل نے بازنطین اور منگولوں کو ٹف ٹائم دیا تھا۔
Image credet : Google
ارتغرل غازی کے والد!
ارتغرل غازی کے والد کا نام سلیمان شاہ تھا۔سلیمان شاہ ایک سچا مسلمان تھا۔سلیمان شاہ ایک بہترین جنگجو بھی تھا۔سفید داڑھی والے ترکوں کا ممبر بھی تھا۔سلیمان شاہ نے ارتغرل کی بہت اچھے سے پرورش کی تھی۔جس وجہ سے ارتغرل ایک باہمت جنگجو بنا۔
Image Credet: Google
ارتغرل غازی کی والدہ!
- ارتغرل غازی کی والدہ کا نام حائمہ خاتون تھا جو ایک باہمت عورت تھی ۔حائمہ خاتون ارتغرل کو بہت چاھتی تھی اور اسے قبیلے کا سردار دیکھنا چاھتی تھی۔
Image Credet: Google
ارتغرل غازی کی بیوی!
ارتغرل غازی کی بیوی کا نام حلیمہ سلطان تھا جو کہ ایک سلجوق شاہی خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔کچھ ترک تاریخ میں ارتغرل کی دو شادیوں کا زکر ہیے۔لیکن زیادہ حوالہ حلیمہ سلطان کا ہیے۔ارتغرل نے ایک بار حلیمہ سلطان کو سلجوق فوج سے بچایا تھا وہی سے ان کی محبت کی ابتدا ہوئی اور انجام شادی ہوا۔ارتغرل حلیمہ سلطان سے بہت محبت کرتا تھا۔اور اس سے ارتغرل کو تین بیٹے ہوے۔- گندوز
- ساؤچی بے
- عثمان غازی ( سلطنت عثمانیہ کا بانی)
ارتغرل غازی کا مقبرہ!
ترک اسلامی تاریخ کے اس عظیم الشان جنگجو کا مقبرہ سوگوت میں واقع ہیے۔سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان عبد الحمید ثانی نے 19 ویں صدی میں ارتغرل غازی کے مقبرے کی دوبارہ تعمیر کرایا تھا جو آج بھی ویسا ہیے۔
Image Credet: Google
!ارتغرل کی زندگی ڈرامے میں
ترک ٹی وی نے ارتغرل غازی کی زندگی پر ڈیرلس ارتغرل کے نام سے ایک سیریز شروع کی تھی جو کہ پانچ سیزن پر مشتمل ہیے۔اس میں ارتغرل کا کردار اینگن آلتان نے ادا کیا ہیے۔جو کہ اس ڈرامے کی جان ہیے۔
شاید ہی کوئی ایسا بندہ ہو جس نے ارتغرل سیریز نہ دیکھی ہو۔اگر آپ نے ابھی تک ارتغرل ڈرامہ نے نہیں دیکھا تو آج ہی دیکھیے اور اسلامی تاریخ کا لطف اٹھائیں۔
0 تبصرے
If You want to ask something than contact me.