یوں تو دنیا میں بہت سے انوکھے کام ہوتے ہیں جو اکثر و بیشتر ہماری آنکھوں سے گزرتے رہتے ہیں۔لیکن کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ مچھروں کو ہم اپنے گھر میں پال کر رکھیں اس کا جواب ہو گا کبھی نہیں۔مچھر جس کا نام سن کر ہماری نیند اڑ جاتی ہیے۔اس دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہیے جو مچھروں کو مارنے کی بجائے ان کی افزائش کر رہا ہیے۔جی ہاں سنگاپور پور ایک ایسا ملک ہیے جو مچھروں کی افزائش کر رہا ہیے لیکن ایک خاص مقصد کے لیے۔
گھرانے کی ضرورت نہیں ان خاص مچھروں میں کاٹنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔سنگاپور کی لیبارٹری میں سائنسدان ان مچھروں کو اس لیے بنا رہے ہیں تاکہ دوسرے مچھروں کو مار سکیں۔یہ خاص مچھر دکھنے میں بلکل عام مچھروں کی طرح ہوتے ہیں۔مگر ان کے اندر کاٹنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ہیے اس لیے سنگاپور کے لوگ ان خاص مچھروں کو خرید کر اپنے گھروں میں چھوڑ دیتے ہیں۔یہ خاص مچھر عام مچھروں میں شامل ہو کر ان کی افزائش کو روک دیتے ہیں اور آہستہ آہستہ مر جاتے ہیں۔یعنی سنگاپور کے لوگ مچھر کو مارنے کے لیے کسی سپرے کا نہیں بلکہ مچھروں کا استعمال کرتے ہیں اور ڈینگی اور ملیریا سے محفوظ رہتے ہیں۔



0 تبصرے
If You want to ask something than contact me.